امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر جمعے (19 جون) سے قبل ہی واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو باضابطہ طور پر جاری کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کی قیادت پہلے ہی اس معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کر چکی ہے، جبکہ اس کے حتمی متن کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اس کی تفصیلات جمعے کو باقاعدہ دستخط کے بعد جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے اور جلد یہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
ٹرمپ کی توقعات
ٹرمپ کے مطابق حالیہ پیش رفت عالمی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو گی، خاص طور پر اس صورتحال میں جب خلیجی تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں نے عالمی منڈیوں کو متاثر کیا تھا۔
مذید خبریں
ایران امریکہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔صدر ٹرمپ کا انکشاف – urdureport.com
امریکہ ایران امن معاہدہ طے، باضابطہ دستخط 19 جون کو سوٹزرلینڈ میں ہوں گے – urdureport.com
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنیوا میں ہونے والی اس ممکنہ امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی کرے گا، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان باضابطہ دستخط متوقع ہیں۔
انہوں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے مختلف عالمی رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کیا۔


