سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرتے ہوئے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کی توثیق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کی ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کو اب 16 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا جو پہلے 8 ہزار روپے تھا۔
اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 16 کے افسران کو 24 ہزار روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 30 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا 42 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الاؤنس میں یہ اضافہ ملازمین کی بڑھتی ہوئی یوٹیلیٹی اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے تمام متعلقہ ملازمین مستفید ہوں


