ملک بھر ممیں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ سبزی عام صارفین کی قوتِ خرید سے مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز قبل تقریباً 150 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب مختلف علاقوں میں 300 روپے یا اس سے زائد فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر بازاروں میں سرکاری نرخ نامے موجود نہیں، جبکہ دکاندار اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر روزمرہ کھانوں کا اہم جزو ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے کچن کے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سبزی فروشوں کے مطابق دیگر شہروں سے ٹماٹر کی سپلائی معمول پر آنے کے بعد قیمتوں میں کچھ کمی کا امکان ہے۔
مذید خبریں
مریم نواز کا بڑا زرعی پیکج، تین برس میں 50 ہزار ٹریکٹرز دینے کا اعلان – urdureport.com
مری ایکسپریس وے کی 70 کلومیٹر توسیع دینے کی منظوری – urdureport.com
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کریں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔


