• Home  
  • میں نے کوشش کی : نیمار کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- کھیل

میں نے کوشش کی : نیمار کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں برازیل کی 2-1 سے شکست کے بعد برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر (Neymar Jr.) نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 34 سالہ نیمار نے میچ کے بعد جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے پوری […]

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں برازیل کی 2-1 سے شکست کے بعد برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر (Neymar Jr.) نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ نیمار نے میچ کے بعد جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے پوری کوشش کی، ہر ممکن جدوجہد کی، لیکن اب میرا سفر ختم ہو گیا۔ میں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز اسی میدان سے کیا تھا اور اب یہیں اس کا اختتام بھی ہو رہا ہے۔”

نیمار کا اشارہ نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم (MetLife Stadium) کی جانب تھا، جہاں انہوں نے 2010 میں امریکا کے خلاف برازیل کی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔ سولہ برس بعد اسی میدان میں ناروے کے خلاف ورلڈ کپ سے اخراج کے ساتھ ان کا قومی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

برازیل کی امید

برازیل چھٹے عالمی ٹائٹل کی امید کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا تھا، تاہم ناروے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے انجری ٹائم میں پنالٹی کک پر کیا، لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

طویل عرصے تک انجری مسائل کا سامنا کرنے والے نیمار کے لیے 2026 کا ورلڈ کپ عالمی اعزاز جیتنے کا آخری بڑا موقع سمجھا جا رہا تھا، تاہم ان کا یہ خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

نیمار کا کئیریر

نیمار نے برازیل کی جانب سے 129 بین الاقوامی میچز میں 80 گول اسکور کیے اور قومی ٹیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے، جبکہ انہوں نے اس فہرست میں لیجنڈری فٹبالر پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں چار فیفا ورلڈ کپ کھیلے، تاہم عالمی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ البتہ انہوں نے 2013 کے فیفا کنفیڈریشنز کپ اور 2016 کے ریو اولمپکس میں برازیل کو تاریخی طلائی تمغہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیمار کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی برازیل کی قومی ٹیم کے ایک یادگار دور کا بھی اختتام ہو گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!