• Home  
  • ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، قتل کی کوشش پر ہزاروں میزائل داغنے کی دھمکی
- ٹاپ سٹوری

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، قتل کی کوشش پر ہزاروں میزائل داغنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے قتل کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو امریکہ بھرپور فوجی کارروائی کرے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل (Truth […]

"اگر ایرانی حکومت نے دنیا کے کسی بھی کونے سے امریکہ کے موجودہ صدر یعنی میرے قتل کی دھمکی پر عمل کرنے یا قتل کرنے کی کوشش کی تو ایک ہزار میزائل بالکل تیار کھڑے ہیں جن کا نشانہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔”

"ان ایک ہزار میزائلوں کے داغے جانے کے فوراً بعد ایران پر مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کیے جائیں گے جس سے شدید تباہی پھیلے گی، اس فوجی کارروائی کے حوالے سے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے جس میں ضرورت پڑنے پر مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر ملیا میٹ اور تباہ و برباد کرنے کے لیے ناصرف تیار اور رضامند ہے بلکہ اس کی پوری اہلیت بھی رکھتی ہے۔”

صدر ٹرمپ کا موقف کا اعادہ

"میں ایک عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ پر ہوں، اور اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو امید ہے کہ آپ سب مجھے یاد رکھیں گے۔”

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!