• Home  
  • حج 2027: پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا میں ترجیحی سہولت
- پاکستان

حج 2027: پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا میں ترجیحی سہولت

اسلام آباد: حج 2027 کی تیاریاں شروع ہوتے ہی حکومت نے عازمین کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر سمیت بیرونِ ملک قائم اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ حج کے خواہش مند افراد […]

اسلام آباد: حج 2027 کی تیاریاں شروع ہوتے ہی حکومت نے عازمین کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر سمیت بیرونِ ملک قائم اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ حج کے خواہش مند افراد کے پاسپورٹ کی تجدید اور نئے پاسپورٹ کے اجرا کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

وزارتِ مذہبی امور اس سے قبل واضح کر چکی ہے کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ حتمی درخواست جمع کراتے وقت کارآمد پاکستانی پاسپورٹ Pakistani passport پیش کرنا ضروری ہوگا۔ اسی لیے تمام خواہش مند عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی میعاد کا بروقت جائزہ لیں اور ضرورت پڑنے پر فوری تجدید کرا لیں۔

حکام نے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک موجود تمام پاسپورٹ دفاتر کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ حج درخواست گزاروں کے معاملات کو خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ رجسٹریشن، دستاویزی کارروائی اور دیگر انتظامی مراحل مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جا سکیں اور کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!