لندن: انگلینڈ کی نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ نے مقامی کرکٹ میچ میں مبینہ دھوکہ دہی کے ایک غیرمعمولی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جسے سوشل میڈیا پر "کلکی پونٹنگ” (Clicky Ponting) کا نام دیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو کے بعد اس واقعے نے کرکٹ حلقوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔
کلکی پونٹنگ کا واقعہ
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالٹ برن (Saltburn) اور نورٹن (Norton) کے درمیان میچ کے دوران جب بلے باز نعمان شبیر کے قریب سے گیند گزری تو فرسٹ سلپ پر موجود ایک فیلڈر نے مبینہ طور پر اپنی انگلیوں سے کلک کی آواز پیدا کی، جس سے ایسا تاثر ملا کہ گیند بلے سے لگ کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی ہے۔ وکٹ کیپر نے فوری کیچ کی اپیل کی اور امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔
Outrageous cheating, and just the tip of the iceberg from all that’s come out since it was exposed. Clicky Ponting (as he is now known) and various teammates at Saltburn CC, have clearly been at this shameful scam for years. Imagine doing this in local amateur cricket? Pathetic. https://t.co/fFOusuys4u
— Piers Morgan (@piersmorgan) July 28, 2026
بلے باز نعمان شبیر نے امپائر کو سمجھانے کی کوشش کی کہ گیند ان کے بیٹ سے نہیں لگی بلکہ قریب موجود فیلڈر نے جان بوجھ کر انگلیوں سے آواز نکالی تھی، تاہم ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ بعد ازاں اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے کرکٹ میں دھوکہ دہی کی بدترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا جانے لگا۔
لیگ انتظامیہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اسے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت موصول ہوئی ہے اور مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
مذید خبریں
دنیا کا پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ کس نے جیتا ؟ دلچسپ حقیقت – urdureport.com
مزید واقعات بھی سامنے
اس تنازع کے بعد مزید الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ مڈلزبرو سیکنڈ الیون کے کپتان روری کاٹریل نے دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیم کے خلاف بھی اسی نوعیت کے دو واقعات پیش آئے تھے، جن میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر مصنوعی آواز پیدا کرکے بلے بازوں کو آؤٹ کروانے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ اس میچ کے دوران پیش آیا جس میں سالٹ برن نے نورٹن کو 159 رنز سے شکست دے کر ڈویژن ٹو کی پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو "Clicky Ponting” کا نام دیا گیا، جبکہ معروف برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کے مختلف ذرائع ابلاغ نے بھی اس تنازع کو نمایاں کوریج دی ہے۔
دوسری جانب سالٹ برن کرکٹ کلب اور نورٹن کرکٹ کلب نے معاملے پر تفصیلی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ لیگ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


