اردو رپورٹ ڈیسک
میزان بینک نے نئی ایم جی (MG) گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے اپنے میزان کار اجارہ (Meezan Car Ijarah) کے تحت خصوصی فنانسنگ سہولیات متعارف کرادی ہیں۔
پیشکش کے تحت صارفین نئی ایم جی گاڑی MG car حاصل کرنے کے لیے کم ماہانہ کرایوں، کم فنانسنگ ریٹس اور تیز رفتار و آسان پراسیسنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی خریداری کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے ترجیحی ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
فناسنگ کی سہولت
اس کار فنانسنگ سہولت car financing facilityکی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اہل صارفین کے لی قابل اطلاق ود ہولڈنگ ٹیکس (WHT) میزان بینک برداشت کرے گا، جس سے گاڑی خریدتے وقت ابتدائی مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔
مزید برآں، فنانسنگ سہولت حاصل کرنے والے صارفین کو ایک سال کی مفت مینٹیننس بھی فراہم کی جائے گی۔
اسان فنانسنگ پراسس
میزان کار اجارہ کے تحت صارفین درخواست سے لے کر گاڑی کی ڈیلیوری تک نسبتاً آسان فنانسنگ پراسیس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم، فنانسنگ حاصل کرنے سے قبل صارفین کو متعلقہ شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس پیشکش میں کم ماہانہ کرایوں کے ساتھ ترجیحی ڈیلیوری، آسان پراسیسنگ اور ایک سال کی مفت مینٹیننس سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں، جو نئی ایم جی گاڑی خریدنے والے صارفین کے لیے فنانسنگ کو مزید پرکشش بنا سکتی ہیں۔
میزان بینک کی اس پیشکش سے متعلق مزید تفصیلات اس کے جاری کردہ اعلان میں دیکھی جا سکتی ہیں۔


