پیر, 28 ستمبر 2026
  • Home  
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
- پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

petrol price in pakistan

اردو رپورٹ ڈیسک

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند

وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ

وزارت پیٹرولیم کے مطابق آج اعلان کیا گیا اضافہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی ہے۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!