پیر, 28 ستمبر 2026
  • Home  
  • بھارتی سپریم کورٹ :راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت
- انٹرٹینمنٹ

بھارتی سپریم کورٹ :راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اداکار راجپال یادیو کو مالی تنازع سے متعلق کیس میں 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کیلئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

اردو رپورٹ ڈیسک

بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اداکار راجپال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو کو چیک باؤنس کیس سے متعلق مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے تھے۔

عدالتی ریمارکس

چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ راجپال یادیو کا سابقہ طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں، تاہم وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے آخری بار مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

راجپال یادیو کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اداکار مقررہ مدت میں 2 کروڑ روپے جمع کرائیں گے جبکہ باقی رقم کے لیے ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے اداکار کے سابقہ طرز عمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ عدالت ان کے وعدے پر کیسے بھروسہ کرے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ بالی ووڈ میں ڈراما اور اداکاری کرنے کے ماہر ہیں اور عدالت میں بھی وہی کر رہے ہیں۔

ضمانت برقرار، پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

عدالت نے راجپال یادیو کی ضمانت قبل از گرفتاری 5 اکتوبر تک برقرار رکھتے ہوئے انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی۔

فلم کیلئے 5 کروڑ روپے کا قرض

راجپال یادیو نے 2010 میں اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’’اتا پتہ لاپتہ‘‘ کے لیے ایک نجی ادارے سے 5 کروڑ بھارتی روپے قرض لیا تھا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!