اردوEnglish
پیر, 23 نومبر 2026
  • Home  
  • پی ٹی اے نے دورانِ پرواز انٹرنیٹ کی سہولت کے لیے رولز تیار کر لیے
- ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے دورانِ پرواز انٹرنیٹ کی سہولت کے لیے رولز تیار کر لیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے طیاروں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لائسنسنگ فریم ورک حتمی شکل دے دیا ہے، جس سے مسافروں کو دورانِ پرواز انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے طیاروں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے لائسنسنگ فریم ورک حتمی شکل دے دیا ہے، جس کے بعد فضائی سفر کے دوران مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

نئے ضابطہ کار کے تحت لائسنس یافتہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں پر ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کر سکیں گی، تاہم اس کے لیے انہیں پہلے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) میں رجسٹریشن اور پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے غیر ملکی طیاروں کے لیے بھی شرائط

پی ٹی اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے غیر ملکی طیاروں کو بھی ان سہولیات کے استعمال کے لیے متعلقہ شرائط پوری کرنا ہوں گی اور پی ٹی اے سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنا ہوگا۔

مسافروں کو دورانِ پرواز کون سی سہولیات ملیں گی؟

نئے فریم ورک کے تحت فضائی مسافر دورانِ پرواز انٹرنیٹ، ڈیجیٹل خدمات، تفریحی سہولیات اور مواصلاتی ذرائع استعمال کر سکیں گے۔

اس سہولت کے ذریعے مسافروں کو سفر کے دوران آن لائن کام کرنے کا موقع بھی ملے گا، جس سے فضائی سفر کے دوران ڈیجیٹل رابطے برقرار رکھنا ممکن ہو سکے گا۔

زمینی نیٹ ورک سے آگے مواصلاتی خدمات کی توسیع

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کا دائرہ زمینی نیٹ ورکس سے آگے بڑھ جائے گا اور فضائی سفر کے دوران ڈیجیٹل رابطوں میں بہتری آئے گی۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!