• Home  
  • صمود فلوٹیلا کی ایک کشتی اب بھی منزل کی جانب رواں دواں
- ٹاپ سٹوری

صمود فلوٹیلا کی ایک کشتی اب بھی منزل کی جانب رواں دواں

صمود فلوٹیلا کے منتظمین کی۔جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائییلیی فورسز نے امدادی اور غیرملکی کارکنوں کو غازہ لے جانے والی 39 کشتیوں کو روک لیا ہے جبکہ صرف ایک کشتی اب بھی فلسطینی علاقے کی طرف سمندر میں رواں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتیوں سے لائیو فیڈ نشر کرنے […]

صمود فلوٹیلا کے منتظمین کی۔جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائییلیی فورسز نے امدادی اور غیرملکی کارکنوں کو غازہ لے جانے والی 39 کشتیوں کو روک لیا ہے جبکہ صرف ایک کشتی اب بھی فلسطینی علاقے کی طرف سمندر میں رواں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتیوں سے لائیو فیڈ نشر کرنے والے کیمروں میں فوجیوں کو ہیلمٹ اور نائٹ ویژن چشمے لگائے جہاز پرسوار ہوتے دکھایا گیا جبکہ مسافر ہاتھ اٹھائے لائف جیکٹیں پہنے اکٹھے بیٹھے تھے۔

سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تُھنبرگ سمیت 200 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے گئے، فورسز نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہ راست ویڈیو نشریات جام کر دیں

فلوٹیلا کے مسافروں میں سب سے نمایاں سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کو فوجیوں نے گھیرے ہوئے ڈیک پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

اسرائییلیی وزارت خارجہ نے ایکس پر کہا کہ ’حمماس صمود کے فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو بحفاظت روک لیا گیا ہے اور ان کے مسافروں کو اسرائییلیی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ گریٹا اور اس کے دوست محفوظ اور صحت مند ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں