اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ٹی وی چینل کی خاتون مالک نے انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی اور کہا کہ آپ بہت لمیی ہیں، آپ ہیروئن نہیں بن سکتیں اور انہو ں نے مجحے شعبہ تبدیل کر نے کا مشورہ دیا۔
ماہم عامر نے ایک ٹی وی چینل پر بتایا کہ عام طور پر لڑکیوں کا قد زیادہ لمبا نہیں ہوتا اور جو لڑکیان دراز قد ہوتی ہیں، ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ان کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔

ان کے مطابق زمانہ طالب علمی میں ان کے لمبے قدر کی وجہ سے ہر کوئی ان سے متعلق یہی سوچتا تھا کہ وہ زائد العمر ہیں اور وہ مسلسل فیل ہوئی ہوں گی، تبھی ابھی تک پڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں،
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک معروف ٹی وی چینل نے انہیں ڈرامے میں کام کے لیے بلایا اور وہ چینل کی مالک خاتون سے ملیں، جنہوں نے انہیں لمبے قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے انکار کردیا۔وہ بہت لمبی ہیں، وہ کبھی بھی ہیروئن نہیں بن سکتیں، اتنے قد تو مرد اداکاروں کے بھی نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں،
زارا ترین اور فرحان طاہر کی چار ماہ میں علیحدگی کس نے دھوکہ دیا – urdureport.com
ماہم عامر نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی چینل کی مالک خاتون کو کہا کہ وہ انہیں قد کی وجہ سے کام نہ دیں، کوئی بات نہیں لیکن وہ ایک دن اداکارہ بن کر دکھائیں گی۔بعد ازاں انہوں نے اداکاری شروع کی اور مذکورہ خاتون نے بھی دیکھا۔
