پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے شاندار پیشکش متعارف کراتے ہوئے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ کسی بھی گاڑی کی قیمیت میں سب سے زیادہ کمی دیکھمنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی اور کمپنییکسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔
سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، اور آفر کے بعد اس پر خریدار کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا فائدہ ملے گا اور اس کو اس حساب سے سوزوکی ایوری کی قیمت میں کمی سے ہی جوڑا جا رہا ہے۔
سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن دیا گیا ہے،ماہرین کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش خاندانی استعمال یا کاروباری ضروریات کے لیے ایک جدید، کشادہ اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امپورٹڈ گاڑی کی گفٹ اور بیگج سکیم کو ختم کیا جائے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے اتفاق – urdureport.com
واضع رہے کہ اس سے قبل ٹویوٹا نے اعلان کیا تحا کہ وہ اب استعمال شدہ گاڑیاں بھی امپورٹ کر ئے گا جس سے قیمتوں میں کمی آنے کی تو قع ہے۔

