لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں فضائی معیار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 189 تک جا پہنچی اور اس وقت سماگ کی آمد ہو رہی ہے۔ آئی کیو ایئر نے لاھور کے رہائشیوں کو آلودگی سے بچنے کے لیے مختلف مشورے دئیے ہیں۔
لاہور میں شام ساڑھے ساتھ بجے ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح 189 ریکارڈ کی گئی، جو کہ ’ انتہائی غیر صحت بخش’ کے زمرے میں آتی ہے۔ اس موقع پر دہلی لاہور سے معمولی طور پر آگے تھا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا۔

(PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂)، اور اوزون (O₃)۔ آئی کیو ایئر کے مطابق، اگر ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی 150 سے اوپر ہو تو اسے ’ غیر صحت بخش’ اور 200 سے زیادہ ہو تو ’ انتہائی غیر صحت بخش’ تصور کیا جاتا ہے۔
مزید برآں، فضائی آلودگی کے ایک اہم عنصر PM2.5 کی سطح 109 مائیکروگرام فی مکعب میٹر (μg/m³) ریکارڈ کی گئی، جو کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سالانہ رہنما اصولوں سے 21.8 گنا زیادہ ہے۔
آئی کیو ایئر نے اپنی ویب سائٹ پر لاہور کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھلی فضا میں ورزش کرنے سے گریز کریں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں، ماسک پہننے کو ترجیح دیں، اور کھڑکیاں بند رکھیںے۔
یہ بھی پڑھیں
پاک افغان بارڈر ،کنٹینرز رک گئے ٹماٹر 700 روپے کلو سیب انار مہنگے – urdureport.com
پنجاب کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں،سانس لینے میں بھی مشکل – urdureport.com
لاہور میں روایتی طور پر سردیوں کے موسم میں اسموگ اور خراب فضائی معیار کا مسئلہ رہتا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران لاہور میں فضائی معیار 394 تک پہنچ گیا تھا، جو اسموگ کے شدید بحران کی وجہ سے تھا۔

