• Home  
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا اہم سرکاری دورہ
- پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا اہم سرکاری دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی […]

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا

https://www.instagram.com/reel/DQTgFMkAb4_/?utm_source=ig_web_copy_link

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس سلہٹ کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیکلٹی و طلبہ سے ملاقات کی۔

دوسری جانب بنگلادیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔سناکونجو پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شیکھا انیربان قومی یادگار پر پھول رکھے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں