بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریبا سات سال بعد جلد ہی دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
شوبز ویب سائٹ ’مسالہ‘ کے مطابق خبریں ہیں کہ انوشکا شرما کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کردی جائے گی۔
مذکورہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے مکمل ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹ فلیکس کو فلم کے اختتامی حصے کی پروڈکشن پر اعتراضات ہیں،اب جلد فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ؟فلم ساز انوراگ کشیپ نے بتا دیا – urdureport.com
زارا نور عباس بولڈ لباس پہننے پر تنقیدکی زد میں آگئیں – urdureport.com
انوشکا شرما تقریبا سات سال بعد فلموں میں واپسی کریں گی، ان کی آخری فلم ’زیرو‘ تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے تھے، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرلی تھی۔

