وفاقی حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہےجن میںذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار،فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اہم سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی
حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا، جبکہ شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا اعلان – urdureport.com
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، ان سیاسی شخصیات کے نام 9 مئی فسادات کے تناظر میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلیے بھجوائی تھیں۔

