ایشین پسیفک انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس APICTA 2025 ایوارڈ میں KP کی تاریخی کامیابی! ایشیا پیسفک انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز 2025 میں پاکستان کی صرف دو فائنلسٹ انٹریز منتخب ہوئی اور الحمد اللہ یہ دونوں صرف خیبر پختونخوا سے تھیں۔ کاؤشینگ، تائیوان میں ہونے والے اس مقابلے میں 17 ممالک نے حصہ لیا، جہاں KP نے نمایاں برتری حاصل کی۔
دستک (DASTAK) ایپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دستک ایپ نے Government & Citizen Services کیٹیگری میں ونر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جیوری نے دستک کو درج ذیل خصوصیات پر عالمی معیار کا ماڈل قرار دیا۔
شہری سہولت
جدید ٹیکنالوجی و AI اپناؤ
شفافیت
مؤثر اور بروقت سروس ڈیلیوری
ٹورزم انفارمیشن میجنمنٹ سسٹم (TMIS) کو بھی عالمی سطح پر سراہا گیا۔ یہ Tourist Information Management System (TMIS) فائنلسٹ کے طور پر سامنے آیا۔ ججز نے سسٹم کی جدید ٹورزم مینجمنٹ صلاحیتوں کو بھرپور سراہا، جبکہ متعدد ممالک نے اس ٹیکنالوجی کو اپنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ کامیابیاں اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کے وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس، جدید ٹیکنالوجی اور عوامی خدمت کے ماڈلز نہ صرف کامیاب ہو رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان کی دونوں منتخب انٹریز کا KP سے ہونا ثابت کرتا ہے کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پاکستان کے مستقبل کی قیادت کر رہا ہے۔

