بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سلطان محمد گولڈن نے کامیابی کے ساتھ ریورس ڈرائیو جمپ کے دو عالمی ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہو گئے تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام کے اندارج کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار ہے جس کی بنیاد پر نئے ریکارڈز کو پرکھا جائے گا اور پھر کامیابی یا ناکامی کا اعلان کیا جائے گا
سلطان گولڈن نے 121 فٹ کی ریورس جمپ کی ہے جبکہ انھوں نے 57 سیکنڈز میں ایک میل کا فاصلہ ریورس گاڑی چلاتے ہوئے طے کیا۔
عالمی ریکارڈز توڑنے کی اس تقریب میں جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے وہیں پاک ویلز سے منسلک سنیل منج بھی بطور گواہ (وٹنس) موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’89 فٹ کی ریورس جمپ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ 2014 میں امریکی شخص راب ریرڈک نے قائم کیا تھا، جبکہ سلطان گولڈن نے 121 فٹ کی ریورس جمپ کی ہے۔‘
یہ بھی پڑھئیے
بلوچستان کےسولر کڈز،جو طلوع سورج پر اٹھتے اور غروب ہونے پر مفلوج ہو جاتے ہیں – urdureport.com
پاکستان میں بے روزگاری نے 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،دس لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل – urdureport.com
دوسرے ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیل منج نے کہا کہ دوسرا ریکارڈ ریورس گاڑی چلاتے ہوئے ایک میل کا فاصلہ طے کرنے سے متعلق تھا، جس میں سلطان گولڈن نے 57 سیکنڈز میں یہ فاصلہ طے کیا ہے۔یاد رہے ریورس ڈرائیو کا موجودہ ریکارڈ ایک منٹ 15 سیکنڈز کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے ضوابط اور شرائط جن میں زمین پر لینڈ ہونے کے بعد کار درست حالت میں تھی یا نہیں، گاڑی کون سی تھی، کس نوعیت کی تھی ان سب کو نئے ریکارڈز کو پرکھا جاتا ہے اور کامیابی کا اعلان کیا جاتا ہے۔


