امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے جس کے تحت امریکہ ہر سال ایسے ممالک کے شہریوں کو لاٹری کے ذریعے 50 ہزار ویزے دیتا ہے، جن کی امریکہ میں امیگریشن کی شرح کم ہے۔
امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم کہتی ہیں کہ صدر نے گرین گارڈ لاٹری پروگرام کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ’تاکہ مزید کوئی امریکی اس تباہ کن پروگرام کی وجہ سے نقصان نہ اُٹھائے۔
‘یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ گذشتہ ہفتے براؤن یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور 2017 میں لاٹری پروگرام کے تحت امریکہ آئے تھے اور اُنھیں بعدازاں گرین کارڈ مل گیا تھا۔اس کا تعلق پرتگال سے تھا۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ مشتبہ حملہ آور 48 سالہ کلاڈیو نوس ویلنٹ نے اس ہفتے کے شروع میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پرتگالی پروفیسر نونو لوریرو کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

