بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی مشن کو نان فیملی ڈپلومیٹک پوسٹنگ کا درجہ دے دیا ہے۔

بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی مشن کو نان فیملی ڈپلومیٹک پوسٹنگ کا درجہ دے کرڈھاکہ اور دیگر شہروں میں تعینات بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کے بیوی بچوں کو فوری طور پر بھارت واپس بلا لیا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے بھی اپنی کرکٹ ٹیم کو انڈیا بھجوانے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور سیاسی عدم استحکام کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا آئی سی سی سے مزاکرات ناکام – urdureport.com
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو ’غدار‘ کا طعنہ – urdureport.com
بھارت کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں فروری 2026 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

