امریکا کے وزیر داخلہ کا انتخاب ان کی اہلیہ کی خوبصورتی کو دیکھ کر کیا گیا اور اس بات کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں ڈگ برگم اور ان کی اہلیہ کو گھوڑ سواری کرتے دیکھا اور اسی وقت فیصلہ کیا کہ وہ ڈگ برگم کو کابینہ میں شامل کریں گے۔
ٹرمپ کے مطابق جس شخص کے ساتھ ایسی شریک حیات ہو وہ یقیناً کامیاب انسان ہوتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور متنازع بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ ڈگ برگم کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہوں نے ان کی اہلیہ کیتھرین برگم کو ایک ویڈیو میں گھوڑے پر سوار دیکھا۔
یہ بیان صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں منشیات کے استعمال کے خلاف ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے موقعے پر دیا۔
اس موقعے پر کیتھرین برگم بھی موجود تھیں جنہوں نے آرڈر کی حمایت میں مختصر گفتگو کی۔
کیتھرین برگم کی زندگی
کیتھرین برگم ماضی میں شراب نوشی کے مسئلے کا شکار رہ چکی ہیں اور وہ گزشتہ 24 برس سے نشے سے پاک زندگی گزار رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں کی ایک شاندار جوڑی ہیں۔ ٹرمپ نے ڈگ برگم کی بطور گورنر اور بزنس لیڈر کارکردگی کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھئیے
ملانیا ٹرمپ پر فلم پٹ گئی،25 ڈالر کا ٹکٹ شائقین کے منہ تکتا رہ گیا – urdureport.com
صدر ٹرمپ نے دوسری مدت میں دولت کے انبار لیا لیے،امریکی جریدے کی رپورٹ – urdureport.com
ڈگ برگم، جو اس وقت امریکا کے وزیر داخلہ ہیں، ماضی میں سنہ 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے ٹرمپ کے ممکنہ نائب صدارتی امیدوار کے طور پر بھی زیرِ غور رہے تاہم بعد ازاں جے ڈی وینس کو یہ ذمہ داری دی گئی۔
ٹرمپ کا یہ بیان امریکا میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث کا باعث بنے ہوئے ہیں۔


