معروف بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) کی ایک مزاحیہ آڈیو پر ویڈیو بنائی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اپنی اداکاری اورایکسپریشن کیلئے مشہور اداکار انوپم کھیر نے پاکستان کے مقبول کامیڈی شو ‘حسبِ حال’ سے سہیل احمد کے ایک مشہور کلپ تم پڑھی لکھی ہو اس کے سپیلنگ بتاو پر لپ سنکنگ (Dubsmash) کی ہے۔
اس کلپ میں انوپم کھیر ایک خاتون کے ساتھ ‘پڑھی لکھی’ ہونے اور انگریزی کے الفاظ کے ‘اسپیلنگ’ کے حوالے سے سہیل احمد کے مخصوص مزاحیہ انداز کی نقل کرتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں
https://www.instagram.com/p/DT-ihPygnsd
مزید پڑھئیں
انوپم کھیر نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس پر دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سہیل احمد کے ٹیلنٹ اور انوپم کھیر کی جانب سے اسے سراہنے کے عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔

