ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی, پاکستان نے آخری اوور میں 148 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔،فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
RANA FAHEEM ASHRAF 29(11) VS NETHERLANDS | ICC T20 WORLD CUP 2026 | BALL BY BALL HIGHLIGHTS & POTM INTERVIEW pic.twitter.com/s7wQyFO1fN
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) February 7, 2026
کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے نیدرلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے جبکہ نیدرلینڈز کی دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔
پاکستان کے خلاف نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب ابرار احمد نے کولن اکرمین کو 20 رنز پر آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کرنے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان میدان میں آئے اور آتے ہی صائم ایوب نے اپنا روایتی انداز اپنایا اور ٹیم کو زبردست تیز آغاز فراہم کیا۔
صائم ایوب 13 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گری جب کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں پاکستان کی تیسری اور چوتھی وکٹ 98 رنز پر گری، صاحبزادہ فرحان 31 گیندوں پر 47 رنز اور عثمان خان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔
اگلے ہی اوور میں (12.4) اوورز میں پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی جب بابر اعظم 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 114 رنز پر گری، محمد نواز 6 اور شاداب خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں فہیم اشرف کی شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھئیے

