حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق میچ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ کےلیے کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی باضابطہ درخواست کا جائزہ لیا گیا، حکومت کا فیصلہ عالمی کرکٹ کے تسلسل اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا گیا۔
بنگلہ دیش نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈیا کے خلاف 15 فروری کو کولمبو میں (pakistan vs india t20 match) میچ کھیلیں جس کے بعد پاکستان انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھیپاکستان کو انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں فیصلے کا اعلان کچھ دیر میں کر دیا جاے گا۔
چیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم تو ہر وقت اچھی خبر کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بنگلادیش نے ہم سے درخواست کی ہے کہ میچ کھیلیں۔ بنگلادیش کے آئی سی سی سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بنگلادیش کےلیے اسٹینڈ لیا تھا اور ان کی ہی بات کی ہے۔
واضع رہے کہ اپکستان نے آئی سی سی کو یہ کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کو منا لیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت میچ کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھئِے

