وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد سے سزا ہوئی ہے، انہیں اسلام آباد میں قائم نئی جیل منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور ایسے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں جہاں قیدیوں کو صحت، علاج اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں ایک جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف بیماریوں کے علاج کے ساتھ خصوصی شعبے بھی موجود ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقصد یہ ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاج کے لیے بار بار باہر لے جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اس منصوبے پر عملی پیش رفت نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ ہو گا، اس پر عمل کیا جائے گا اور کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئیے

