آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
2021 کی عالمی چیمپئن کا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا ۔تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ایک پوائںٹ ملنے سے زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔
جبکہ سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والی آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔
آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے۔ یوں اگر وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے


