پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کر کے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔‘
جبکہ سی اثنا میں چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاھور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
لاہور۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستان ہاکی پلئیرز کی ملاقات pic.twitter.com/DQ73aL0uaj
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 19, 2026
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بدانتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بےنظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
طاریق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سارے انتظامات کر سکتی۔
آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی۔
میں خود سپورٹس بورڈ گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔‘
طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے سپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
’ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری کامیابی ہے۔‘
یہ بھی پڑھئیے


