لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جس میں پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ہاکی کھلاڑیوں نے لیگ میں پیش آنے والے مسائل اور ناروا سلوک سے متعلق چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
لاہور۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات
ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات بارے آگاہ کیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار
ہاکی پلئیرز کو ہر طرح اکاموڈیٹ… pic.twitter.com/EHNk8nrqCc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 19, 2026
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کو ہر طرح سے اکاموڈیٹ کیا جائے گا اور ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں قیام کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
محسن نقوی نے اعلان کیا کہ ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع کیا جائے گا اور آج رات تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ انہوں نے زخمی کھلاڑیوں کے علاج معالجے کے اخراجات پی سی بی کی جانب سے فوری طور پر ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ فی کھلاڑی 10،10 لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے۔ کھلاڑیوں نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئیے


