غ زہ امن بورڈ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی ہے ۔
امن بورڈ میں پاکستان سمیت 47 ممالک شریک ہیں۔اجلاس کی افتتاحی تقریب میںصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شریک ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف i like this man, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم سپہ سالار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف۔۔۔!!!
pic.twitter.com/YcBVqecnAH— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) February 19, 2026
پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’وزیر اعظم شریف۔۔۔ مجھے یہ آدمی پسند ہیں، میری ان سے اس وقت بات ہوئی جب (انڈیا) لڑائی جاری تھی۔‘
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’آپ کے فیلڈ مارشل بھی بہترین آدمی ہیں۔ فیلڈ مارشل سخت جان اور اچھے جنگجو ہیں اور میں اچھے جنگجوؤں کو پسند کرتا ہوں۔‘
ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کے موقع پر انھوں نے دونوں ممالک کے سربراہان کو کال کی۔
’میں نے انھیں کہا کہ دیکھو اگر آپ اس مسئلے کو حل نہیں کرتے تو میں آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کروں گا۔‘
امریکی صدر کے مطابق ’دونوں ممالک نے کہا کہ نہیں نہیں‘ اور جلد ہی معاملات حل ہو گئے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ امن کے لیے امن بورڈ اہم فورم ہے اور اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے اس کا کوئی متبادل نہیں۔
یہ بھی پڑھئِں


