اردوEnglish
منگل, 24 نومبر 2026
  • Home  
  • پشاور کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ عمران خان سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا
- کھیل

پشاور کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ عمران خان سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا ہے۔ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا پس منظر

اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسٹیڈیم کو سابق وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا، تاہم اب اس کا سابقہ نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں منعقد ہوگا۔

اس فیصلے کے تحت پشاور کو پی ایس ایل کے چھٹے میزبان شہر کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل میچز ہوں گے

2016 میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ لیگ کے میچز پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

اس طرح پشاور پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!