اردوEnglish
منگل, 24 نومبر 2026
  • Home  
  • پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں میڈیا کے داخلے اور اساتذہ، طلبہ کے انٹرویوز پر پابندی عائد
- تعلیم

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں میڈیا کے داخلے اور اساتذہ، طلبہ کے انٹرویوز پر پابندی عائد

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پر پیکا ایکٹ اور عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

اردو رپورٹ ڈیسک

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ اساتذہ اور طلبہ کے انٹرویوز لینے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں اسکولوں میں میڈیا کوریج کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

میڈیا کوریج پر قانونی کارروائی کی دھمکی

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں میڈیا کی جانب سے کوریج کرنے کی صورت میں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

مسائل کی نشاندہی کرنے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اگر اسکول کا عملہ میڈیا کو اداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا تو متعلقہ ملازمین کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس فیصلے کے تحت نہ صرف میڈیا نمائندوں کی اسکولوں تک رسائی محدود ہوگی بلکہ اساتذہ اور طلبہ کو بھی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!