نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
سینئر ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ کی عمر کے بارئے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ’اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے‘۔
میزبان کا سوال تھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ تو عتیقہ اوڈھو نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید سے کہا کہ ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟
مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاللہ آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھئِے


