ایران کا بڑا وار، امریکی طیارہ بردار جہاز پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایران نے خلیج کے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچاتے ہوئے امریکی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار جہاز USS Abraham Lincoln پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی فوجی تنظیم Islamic Revolutionary Guard Corps (پاسدارانِ انقلاب) کے مطابق خلیج میں موجود امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امریکی اور اس رائ یلی حملوں کے ردعمل میں کی گئی، جن میں ایران کے سپریم لیڈر Ali Khamenei کی شہادت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن افواج کے خلاف مسلح افواج کے طاقتور حملے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور خشکی و سمندر دہشت گرد جارحین کے لیے قبرستان ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب امریکا نے بھی جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command کے مطابق خلیجِ عمان میں ایرانی جہاز کو "آپریشن ایپک فیوری” کے آغاز میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی بیان میں کہا گیا کہ ایرانی جہاز چاہ بہار کے قریب خلیجِ عمان میں ڈوب رہا ہے۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور حالات تیزی سے کسی بڑے تصادم کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے


