انڈیا میں حکومتی ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر روس سے خام تیل خریدا جائے گا۔
تاہمذرائع نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا
مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران توانائی کی کے روٹس متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوششیں ’متعدد محاذوں پر مسلسل بات چیت‘ کی بدولت بار آور ہیں اور ’خام تیل کی صورتحال قابو میں ہے۔
۔این ڈی ٹی وی کو مزید بتایا گیا کہ حکومت کے پاس نہ صرف جنگ سے پیدا ہونے والی سپلائی میں رکاوٹ بلکہ تہران کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کے رُکنے کی صورت میں کافی ذخائر موجود ہیں۔


