• Home  
  • نسم شاہ پر پی سی بی نے دو کروڑ روپے جرمانہ عاید کر دیا
- پاکستان

نسم شاہ پر پی سی بی نے دو کروڑ روپے جرمانہ عاید کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اپنا فیصلہ سنایا ۔فیصلے میں قرار دیا کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئِ ہے۔پی سی بی نے […]

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مریم نواز سٹیڈیم میں آئیں۔

اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟

تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

نسیم شاہ کی جانب سے جواب موصول ہونے اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جس کے بعد 30 مارچ کو 3 رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔

کمیٹی نے نسیم شاہ کے مؤقف کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں غیر مشروط معافی کے باوجود ان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کیا فخر زمان نے بال ٹمپرنگ کی : گیند سے چھیڑ چھاڑ پر پانچ رنز کا جرمانہ

نسیم شاہ کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں