پنجاب بھر میں بھینسوں کے گوبر سے متعلق صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئے گوبر ٹیکس لگانے کے منصوبے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی رواں ماہ اس منصوبے کئا باقاعدہ آغاز کرے گی.
،اس کے تحت سب سے پہلے لاہور کی گوالا کالونی میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
،یہاں پر بھینسوں کے باڑوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت گوالا کالونی میں موجود باڑوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب وہاں ح کے مالکان سے گوبر اٹھانے کے لیے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔
یہ فیس 30 سے 60 روپے فی بھینس مقرر کی گئی ہے، جو ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے صفائی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے لی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے
یہ بھی پڑھئِے


