وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین وائٹ Karoline Leavitt نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump کو ایران میں مبینہ طور پر مار گرائے گئے امریکی طیارے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹرز، طیارے اور جاسوس ڈرونز پائلٹ کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ ایران کے سرکاری ٹی وی سے وابستہ ایک چینل نے اعلان کیا ہے کہ پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنے والے کو انعام دیا جائے گا۔
اس سے قبل ایران کی فضائی حدود میں ایک امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی اطلاعات اطلاعات سامنے آئی تھیں اور ایران نے طیارے کے پائلٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ۔
امریکی طیارہ گرنے کی میڈیا رپورٹس
ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں Reuters، The New York Times اور Axios کو بتایا کہ واقعہ ایران کی فضائی حدود میں پیش آیا، جہاں امریکی طیارہ نشانہ بنا۔ اہلکار کے مطابق عملے کے ایک رکن کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب The Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز طیارے کے عملے کی تلاش اور ریسکیو کے لیے آپریشن ہو رہا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایجنسی Tasnim News Agency نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی جیٹ کو مار گرایا گیا ہے اور اس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب جزیرہ قشم کے اوپر کسی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ درست نہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تردید حالیہ ایرانی رپورٹس سے متعلق ہے یا کسی اور واقعے سے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے Associated Press کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ جنوب مغربی ایران کے اوپر جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئِے


