کراچی میں گارڈن پولیس ںے منشیات فروش خاتون ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کرنے کے الزام میں ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ انمول۔پنکی۔کو کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کواٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسر کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
مذید پڑھئِں
پنجاب سکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان – urdureport.com
راولپنڈی میں لاش کو گھسیٹ کر بے حرمتی،معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا – urdureport.com
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے


