اردوEnglish
ہفتہ, 17 اکتوبر 2026
  • Home  
  • پاکستان میں 11 سال بعد Apple Music سروس کا آغاز
- موبائل اپ ڈیٹس

پاکستان میں 11 سال بعد Apple Music سروس کا آغاز

باضابطہ آغاز کے ساتھ پاکستانی صارفین کے لیے مقامی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ PayPak کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں موسیقی سننے کے شائقین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں Apple Music نے باضابطہ طور پر اپنی اسٹریمنگ سروس پاکستان میں لانچ کر دی ہے۔ یہ سروس عالمی سطح پر 2015 میں متعارف ہونے کے تقریباً 11 سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہوئی ہے۔

پاکستانی صارفین اب Apple Music کی انفرادی رکنیت 379 روپے ماہانہ جبکہ فیملی پلان 649 روپے ماہانہ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ دونوں منصوبوں کے ساتھ نئے صارفین کو ایک ماہ کا مفت آزمائشی عرصہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

آزمائشی مرحلے میں جانچ

Apple Music کی پاکستان میں آمد سے قبل کئی ماہ تک سروس کی آزمائشی مرحلے میں جانچ کی گئی۔ باضابطہ آغاز کے ساتھ پاکستانی صارفین کے لیے مقامی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ PayPak کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جس سے مقامی صارفین کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔

صارفین کی تعداد

Apple Music ایسے وقت میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے جب Spotify اور YouTube Music پہلے ہی ملک میں صارفین کی ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں اور مقامی ادائیگی کے اختیارات بھی فراہم کرتے ہیں۔

Apple کے آئی فون اور دیگر صارفین کے لیے اس سروس کا آغاز پاکستان میں موسیقی کی اسٹریمنگ کے مزید ایک بڑے آپشن کا اضافہ ہے۔ پاکستانی صارفین اب کئی سال کے انتظار کے بعد Apple Music کی سروس براہ راست استعمال کر سکیں گے۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!