اٹلانٹا: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی، جس کے بعد کھلاڑیوں اور دنیا بھر میں موجود ارجنٹائن کے مداحوں نے بھرپور جشن منایا۔
اٹلانٹا: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ 24 برس بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی، تاہم لیونل میسی اور ہیری کین دونوں ہی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں اینزو ح کے ذریعے اسکور برابر کیا، جبکہ اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینز نے میسی کے عمدہ پاس پر فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی فتح دلائی۔ اب فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ میں جگہ بنائی۔
انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی کے فوراً بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے، جبکہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور جشن کا سماں باندھ دیا۔
ٹیم کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تاریخی فتح کا جوش و خروش سے جشن منایا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بھی فٹبال کے شائقین سڑکوں پر نکل آئے، قومی پرچم لہراتے ہوئے گیت گائے اور آتش بازی کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ادھر سیمی فائنل میں شکست کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی اور ان کے مداح مایوس دکھائی دیے، جبکہ ارجنٹینا اب مسلسل دوسری بار عالمی ٹائٹل کے دفاع کے لیے ورلڈ کپ فائنل میں میدان میں اترے گا۔


