• Home  
  • فٹبال ورلڈ کپ: آج فائنل کا بڑا ٹاکرا ! انگلینڈ تیسری پوزیشن پر اگیا
- پاکستان

فٹبال ورلڈ کپ: آج فائنل کا بڑا ٹاکرا ! انگلینڈ تیسری پوزیشن پر اگیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ جبکہ آج بروز اتوار سپین اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے […]

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

جبکہ آج بروز اتوار سپین اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا اور اس۔میچ کی عمر ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی 2026 اٹھائے گی۔

میامی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین سمیت ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں، تاہم انگلش ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ کھیل کے تیسرے منٹ میں ڈیکلن رائس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

ابتدائی جھٹکے کے بعد فرانس نے واپسی کی کوشش کی، لیکن انگلینڈ کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کی عمدہ کارکردگی نے ان کی پیش قدمی روک دی۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ نے مزید تین گول اسکور کیے، جن میں کونسا، بکایو ساکا اور انجری ٹائم میں ایک اور گول شامل تھا، یوں وقفے تک اسکور 0-4 رہا۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے بھرپور انداز میں مقابلہ کیا۔ کائلیان ایمباپے نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا اور پھر تیسرا گول اسکور کیا، جبکہ بارکولا اور عثمان دیمبیلے نے بھی ایک، ایک گول کیا۔

انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر بکایو ساکا نے گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ آخری لمحات میں جوڈ بیلنگھم نے چھٹا گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔

اس طرح انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں سب سے زیادہ مجموعی گول ہونے کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!