فواد چوہدری کا کرکٹ اور تبلیغی سرگرمیوں پر تنقیدی تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کی مذہبی سرگرمیوں سے متعلق ایک بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ کو جتنا تبلیغیوں نے تباہ کیا ہے اتنا محسن نقوی نے بھی نہیں کیا۔جس پر سابق فاسٹ باولر جنید خان نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ لاٹھی کے ڈر سے سیاست چھوڑ دیتے ہیں
فواد چوہدری کا بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ” پاکستان کرکٹ کو جتنا تبلیغیوں نے تباہ کیا ہے اتنا محسن نقوی اینڈ کو نے بھی نہیں کیا، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ پلیئر کبھی اسکول تک نہیں گئے ہوتے ان کو ملاؤں کے حوالے کرنا ملک، کھیل اور معاشرے کی تباہی ہے، ان بچوں کو مولویوں سے محفوظ رکھنا بھی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے!!”
پاکستان کرکٹ کو جتنا تبلیغیوں نے تباہ کیا ہے اتنا محسن نقوی اینڈ کو نے بھی نہیں کیا، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ پلیئر کبھی اسکول تک نہیں گئے ہوتے ان کو ملاؤں کے حوالے کرنا ملک، کھیل اور معاشرے کی تباہی ہے، ان بچوں کو مولویوں سے محفوظ رکھنا بھی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے!! https://t.co/o4RcmEL0Lk
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2026
فواد چوہدری کا یہ بیان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں سامنے آیا، جس میں سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق کپتان سعید انور کی دعوت اور کوششوں سے وسیم اکرم نے حج ادا کیا اور دین اسلام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
مذید پڑھئِے
جس نے شراب پینی ہے پیے,پاکستان میں شراب خانوں کی اجازت ہونی چاہیے،فواد چوہدری – urdureport.com
سوشل میڈیا پر آراء
فواد چوہدری کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ متعدد سابق اور موجودہ کرکٹرز کے مداحوں نے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مذہبی سرگرمیوں کو کھلاڑیوں کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔
جنید خان کا جواب
اس پر سابق پاکستانی فاسٹ باولر جنید خان نے فواد چوہدری کے بیان پر تبقید کرتے ہوئے لکھا کہ "کچھ لوگ اللہ کے ڈر سے تبلیغ شروع کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ لاٹھی کے ڈر سے سیاست چھوڑ دیتے ہیں”
کچھ لوگ اللہ کے ڈر سے تبلیغ شروع کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ لاٹھی کے ڈر سے سیاست چھوڑ دیتے ہیں https://t.co/5s5RKlSIFx
— Junaid khan (@JunaidkhanREAL) May 29, 2026
یہ دونوں بیانات سوشل میڈیا پر شئیر ہورہے ہیں۔


