اردو رپورٹ ڈیسک
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 344 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 117 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 161 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 139 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ سونا 39 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سونے کا ریٹ
گزشتہ روز، 3 ستمبر کو، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔


