اردو رپورٹ ڈیسک
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 30 اکتوبر 2026 کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونا 4 ہزار 9 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 30 ہزار 507 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 980 ڈالر پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 238 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 530 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 204 روپے کمی سے 4 ہزار 741 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2 ڈالر 38 سینٹ کم ہوکر 50 ڈالر 52 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔


