اردو رپورٹ ڈیسک
حنا جاوید قتل کیس میں ایک نیا اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم فیصل اصغر کے مختلف یونیورسٹیوں میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کے لیکچرز دینے سے متعلق ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں وہ دورانِ تدریس شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کے قتل سے متعلق مختلف مثالیں زیرِ بحث لاتا دکھائی دیتا ہے۔
ایک یوٹیوب چینل پر سامنے آنے والی لیکچرز کی مختلف ویڈیوز میں فیصل اصغر طلبہ سے قتل کے واقعات اور ان کے ممکنہ محرکات کے بارے میں سوالات کرتا نظر آتا ہے۔
واضع رہے کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد حنا کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان کو گرفتار کر لیا ہے
حنا جاوید قتل کیس میں ایک نیا اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم فیصل اصغر کے مختلف یونیورسٹیوں میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کے لیکچرز دینے سے متعلق ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں وہ دورانِ تدریس شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کے قتل سے متعلق مختلف مثالیں زیرِ بحث لاتا تھا۔ pic.twitter.com/2Df56bYpe5
— Urdu Report (@UrduReportpk) August 25, 2026
ملزم کے سوالات
ایک ویڈیو میں وہ ایک طالبہ سے سوال کرتا ہے کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو گولی مار دے تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ طالبہ جواب دیتی ہے کہ ایسا شوہر بہت برا آدمی ہوگا۔
اس پر فیصل اصغر مزید سوال کرتے ہوئے پوچھتا ہے کہ اگر بیوی کا کسی اور شخص کے ساتھ افیئر ہو اور وہ دولت کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہو تو ایسی صورت میں کیا کہا جائے گا؟
طالبہ جواب دیتی ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ بیوی اپنے شوہر کو قتل کرنا ہی چاہتی ہو۔
کیس میں نئی بحث
سامنے آنے والی ویڈیوز نے حنا جاوید قتل کیس کے تناظر میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی ان لیکچرز پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تاہم ان ویڈیوز کے تناظر میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ان کی مکمل تصدیق اور کیس کی تفتیش میں سامنے آنے والے دیگر شواہد کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس میں سامنے آنے والے شواہد اور عدالتی کارروائی سے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
حنا جاوید پوسٹ مارٹم میں گردن کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق – urdureport.com
راولپنڈی حنا جاوید کی لاش واش روم سے برآمد،گلے میں بجلی کی تار،شوہر ملازم گرفتار – urdureport.com


