سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رہائشی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے دارالحکومت میں دو نئے رہائشی سیکٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق سیکٹر ایف-12 اور جی-12 کو رواں ماہ لانچ کیا جائے گا اور ان دو سیکٹروں کی لانچنگ سے سرکاری ملازمین سمیت دیگر کوٹہ رکھنے والے شعبوں اور ادروں کے لوگوں کو بھی پلاٹ مل جایں گے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے واضع کیا ہے کہ سیکٹر ایف-12 کا لے آؤٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکٹر جی-12 کے لے آؤٹ پلان (LOP) پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بھی اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ دونوں منصوبوں کی منظوری دے دی تھی۔
مزید برآں، وفاقی وزیر کی ہدایت پر سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


