ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای ’صحتمند ہیں‘ اور ’صورت حال پر مکمل طور پر قابو رکھتے ہیں۔‘
خیال رہے ایران کے سپریم لیڈر مجبتہ خامنہ ای 8 مارچ کو اپنی تقرری کے بعد اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں۔ ان کا پہلا خطاب 12 مارچ کو سرکاری ٹی وی کے ایک میزبان نے پڑھ کر سنایا تھا۔
انھوں نے العرابی الجدید کو دیے گئے کہا کہ ایران ’جنگ کے خاتمے کے لیے ہر منصفانہ علاقائی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ’امریکی جہازوں اور امریکی اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے۔‘
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ابھی تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی خاص کوشش ہمارے سامنے نہیں ہے۔‘
یہ بھی پڑھئِے


