امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری Katy Perry اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو Justin Trudeau ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی چند تصاویر نے دونوں شخصیات کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو نئی ہوا دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دونوں کو خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ ساحل کے قریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں دلچسپ انداز میں ایک جار بھی شامل ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
شادی کی خبریں
ذرائع کے مطابق Katy Perry اور Justin Trudeau کے درمیان قربت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ تاہم تاحال دونوں کی جانب سے شادی یا منگنی کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
مشہور امریکی گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں موسمِ بہار سے متعلق ایک مختصر جملہ تحریر کیا، جسے مداحوں نے ان کے تعلقات میں خوشگوار پیش رفت کا اشارہ قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان قربت کی خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب انہیں پہلی بار Montreal میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد مختلف تقریبات، جن میں World Economic Forum اور Coachella شامل ہیں، میں ان کی مشترکہ موجودگی نے ان خبروں کو مزید تقویت دی۔
یاد رہے کہ Katy Perry ماضی میں Orlando Bloom کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں، جبکہ Justin Trudeau نے 2023 میں اپنی اہلیہ Sophie Grégoire Trudeau سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
مزید پڑھئِے


